27 ستمبر 2011 - 20:30

شام کے ذرائع ابلاغ نے ایسی تصاویر شائع کی ہیں جن میں دہشت گردوں سے پکڑے گئے اسلحہ کو دکھایا گیا ہے شام میں عدم استحکام پیدا کرنے اور بد امنی پھیلانے کے لئے اسرائیل بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے۔

ابنا: شام کے صدر کے مشیر بثینہ شعبان  نے کہا ہے کہ شام میں سرگرم دہشت گردوں سے بڑے پیمانے پراسرائیلی ہتھیار برآمد ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ شام میں عدم استحکام پیدا کرنے اور بد امنی پھیلانے کے لئے اسرائیل بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ گذشتہ 6 ماہ میں شام میں اصلاحات کی سمت اہم قدم اٹھائے گئے ہیں جن میں ایمرجنسی کے نفاذ کا خاتمہ اور سیاسی احزاب کے قانون کی منظوری شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ مغربی ذرائع ابلاغ حقائق پر پردہ ڈال رہے ہیں اور وہ اسرائیل کے مفادات کے لئے کام کررہے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن شامی عوام ان کو ایسا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائيل سے وابستہ دہشت گرد عوامی اجتماعات میں فائرنگ اور دھماکے کرتے ہیں۔جس سے بڑے پیمانے پر لوگ ہلاک ہوجاتے ہیں، انھوں نے کہا کہ اسرائیل سے وابستہ دہشت گرد بڑے بے رحم اور درندہ صفت ہیں۔

ادھر شام کے ایک اعلی سکیورٹی افسر کے مطابق سکیورٹی دستوں نے شام کے حمص شہر اور ديگرشہروں میں دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسرائیلی اسلحہ برآمد کیا ہے۔

.......

/169